محکمہ زراعت کاکاشتکاروں کوبرسیم کی جڑ کے اکھیڑے کی بیماری کے فوری تدارک کا مشورہ

منگل 4 فروری 2025 14:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) محکمہ زراعت کی جانب سے برسیم کی جڑ کے اکھیڑے کی بیماری کے فوری تدارک کیلئے کاشتکاروں کو بروقت اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے بتایا کہ یہ بیماری ایک پھپھوند رائزو کٹونیا سولینی سے پیداہوتی ہے جبکہ یہ پھپھوند زمین میں رہتی ہے اور برسیم کی جڑوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پودے کی جڑیں گل جاتی ہیں اور پودا مرجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے کھیت جہاں باربار برسیم کاشت کی جائے وہاں اس بیماری کازیادہ خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے برسیم کی جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کریں اور بیماری نمودار ہونے پر فصل کو فوراً کاٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :