سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو سٹرابری کی کاشت فروری سے فوری شروع کرنے کی ہدایت

منگل 4 فروری 2025 14:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو سٹرابری کی کاشت ماہ فروری سے فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان اور کاشتکار سٹرابری کی کاشت فوری شروع کرکے موسم بہار کے دوران مکمل کرسکتے ہیں۔ ایگری کلچر فیلڈ آفیسرمرکز کینٹ محکمہ زراعت سیالکوٹ میمونہ عزیزنے بتایا کہ سٹرابری کی منظورشدہ اقسام میں کلونڈ ائیک،مشنری،ہاورڈ،بلیک موروغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اچھی اقسام کی کاشت بہترپیداوار کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرابری کی مختلف اقسام کیلئے مختلف آب و ہوا درکار ہوتی ہے ایسی اقسام جن کے پھول آپس میں زرپاشی کا عمل بخوبی سرانجام دے سکیں انہیں ایک بلاک میں لگایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی اقسام جن کی زرپاشی کسی دوسری قسم سے ہوتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ کھیت میں مختلف اقسام لائنوں میں لگائی جائیں تاکہ ان کی زرپاشی آسانی سے ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :