سیالکوٹ کے علاقہ رنگ پور جٹاں زرعی ادویات ساز کمپنی کی جانب سےکاشتکاروں کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

منگل 4 فروری 2025 14:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) تحصیل سیالکوٹ کے علاقہ رنگ پور جٹاں میں زرعی ادویات ساز کمپنی کی جانب سےکاشتکاروں کیلئے آگاہی سیشن کا انعقادکیا گیا۔اس آگاہی سیشن کامقصد کاشتکاروں کوگندم کی فصل بارے آگاہی فراہم کرناتھا۔یہ آگاہی سیشن سابق نائب ناظم حاجی محمد عارف چوہدری کے ڈیرہ پر منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری کسان بورڈ سیالکوٹ رانا اللہ رکھا،ماسٹرمحمد یوسف،حاجی محمد امین،چوہدری عنائیت اللہ،محمد اقبال بھلی ،محمداکبر،چوہدری محمد لطیف ،عبدالجبار،حنان یوسف ،شعبان شمس اور احد بھلی سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہو ئے زرعی ادویات کے ماہر رانا عمر مقصودنے کسانوں کوگندم کی فصل بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔انہوں نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں سمیت فصل کے کیڑوں کے تدارک میں استعمال ہونے والی زرعی ادویات کے استعمال بارے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کیسے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔سیشن آخر میں انہوں نے مقامی کاشتکاروں کے سوالات کےجواب دئیے۔

متعلقہ عنوان :