معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ”ضروری نہیں“ کا پوسٹر ٹیزر جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 5 فروری 2025 16:25

معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ”ضروری نہیں“ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ”ضروری نہیں“ کا پوسٹر ٹیزر جاری کردیا گیا جبکہ یہ گانارواں ماہ 11فروری کو پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا نامور میوزک ڈائریکٹر علی مصطفی نے اس کا میوزک ترتیب دیا جبکہ ہدایتکار آصف مسعود نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے ”ضروری نہیں “ سونگ میں “ میں ماڈل واداکارہ ماروی خان بھی جلوا گر ہونگی جبکہ گلوکار سونو ڈینجرس کے ساتھ گلوکار شفقت امیر اور وحید امیر بھی اپنی آواز کا جادو جاگئیں گے اس ویڈیو کو سونو ڈینجرس نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایس ڈی انٹرٹینمٹ کے پلیٹ فارم سے اس کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اس حوالے سے نامور گلوکار و ڈانس ڈائریکٹر پرفارمرسونو ڈینجرس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے ”ضروری نہیں ‘ سونگ کو میرے پرستار منفرد انداز میں دیکھ سکے گے جس میں اردو پنجابی اور عربی کے خوبصورت انداز اپنا ئے گے ہیں جس میں میرے ساتھ گلوکار شفقت امیر ،گلوکار وحید امیر نے کولیبریشن کی ہے اور اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ماڈل ماروی خان نے اس ویڈیو میں بطور ماڈل حصہ لیا ہے اس ویڈیو کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے میرے مداح اس کاوش کو ضرور پسند کرینگے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گلوکار سونو ڈینجرز جہاں میوزک کی دنیا میں بطور سنگر پرفارم کر رہے وہی ان کو رقص کی مہارت کی وجہ پاکستان انڈیا اور دنیا بھر میں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :