
پرنس کریم آغا خان کی زندگی اسماعیلی کمیونٹی اورپاکستان کے عوام کے لیے ایک مشعل راہ تھی، شاہد خاقان عباسی
بدھ 5 فروری 2025 20:42

(جاری ہے)
ان کی قیادت میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے ترقی پذیر ممالک میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا۔
ان کی بصیرت اور انسانیت کے لیے محبت نے دنیا بھر میں مختلف قوموں اور برادریوں کو متاثر کیا۔ پرنس کریم آغا خان نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں میں حصہ لیا۔ ان کی قیادت میں اسماعیلی کمیونٹی نے صحت، تعلیم، اور غربت کے خاتمے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے، جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر اعظم تھے تو انہوں نے اپنے دور حکومت میں پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے ملک کے مسائل اور اسماعیلی کمیونٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات اس بات کا عکاس ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے ہمشیہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی خدمات پیش کیں انکا کہنا تھا کہ آج ہم ایک عظیم رہنما کو کھو چکے ہیں انکا انتقال ایک عظیم نقصان ہے، جنہوں نے اپنی زندگی کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیا۔ ان کی خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اسماعیلی برادری کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان و پیروکاروں کو صبر جمیل عطا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ تناؤ: یو این چیف کا قیام امن کے لیے ہنگامی کوششوں پر زور
-
ایرانی سفیر نے ٹرمپ کی نوبل امن انعام کیلئے نامزدگی حیرت انگیز قرار دیدی
-
ایران پر حملے کے بعد جو ملک ہماری مذمت کر رہے ہیں پس پردہ وہ ہمارے ساتھ تھے، امریکہ
-
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو، امریکی حملوں کی مذمت
-
ٹرمپ کا امن کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانافضل الرحمان کا مطالبہ
-
ایکسپورٹ سہولیات میں کمی اور زیادہ فریٹ چارجز کے باعث اربوں روپے مالیت کے پھل اور سبزیاں ضائع ہونے کا خدشہ
-
محرم الحرام میں بلاتعطل بجلی کی فراہم کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر کی یقین دہانی
-
غزہ امدادی تنظیم کی صدر ٹرمپ سے رقوم کی فوری فراہمی کی اپیل
-
ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
-
ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، پینٹاگون حکام کی وارننگ
-
سلمان خان سنگین بیماریوں کا شکار؛ تشویشناک انکشاف سامنے آگیا
-
cایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی لٹکا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.