سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں فی گرام 2 ریال اضافہ

جمعرات 6 فروری 2025 09:20

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 2 ریال فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

الیوم کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں 2 ریال فی گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 345.05 ریال ،22 قیراط ایک گرام 316.30 ریال ، 21 قیراط ایک گرام 301.92 ریال ،18 قیراط ایک گرام 258.79 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 201.28 ریال رہے۔ ایک کلو سونے کی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار ریال رہی۔