سبزیوں کیلئے زمین میں 30سے50 فیصد ریت،30سے50فیصد بھل اور20فیصد کے قریب چکنی مٹی کی مقدارہوناضروری ہے،نظامت زرعی اطلاعات

جمعرات 6 فروری 2025 14:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سایہ دار جگہ پر سبزیوں کی پیداوار متاثر ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار ایسی جگہوں پر سبزیاں کاشت کریں جہاں روزانہ کم از کم 6 سے8گھنٹے براہ راست دھوپ پڑتی ہو۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کچن گارڈننگ کیلئے گھر کا وہ حصہ سبزیوں کیلئے موزوں ترین ہے جہاں مطلوبہ مقدار میں براہ راست سورج کی روشنی پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سبزیوں کو پانی، کاربن ڈائی آکسائید، کلوروفل اور براہ راست دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے سایہ دار جگہوں پر سبزیوں کی کاشت سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے کہاکہ کمرشل سطح پر سبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی ذرخیز میرازمین کا چناؤ کرنا چاہیے جس میں پانی کے اچھے نکاس کا انتظام اور ریت، بھل، چکنی مٹی کی متناسب مقدار موجود ہو۔

انہوں نے کہاکہ میرازمین میں 30سے 50 فیصد ریت، 30 سے 50فیصد بھل اور 20فیصد کے قریب چکنی مٹی کی مقدار ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر زمین کی تیزابیت یا شور زدگی 7تک ہو تو وہ نارمل شمار ہوتی ہے لہٰذا اسے کاشتکاری کیلئے بھی موزوں تصور کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مٹی، گلی سڑی گوبر کی کھاد، بھل، کمپوسٹ وغیرہ کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :