اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا، ٹرمپ

غزہ کے حوالے سے پیش کردہ تجویز میں امریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہ ہوگی، بیان

جمعہ 7 فروری 2025 13:31

اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ان کی پیش کردہ تجویز میںامریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہ ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند دن قبل انہوں نے یہ اعلان کیا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پرقبضہ کر سکتا اور اسیاپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہو گی! خطے میں استحکام آئے گا،انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر صبح سویرے ایک پوسٹ میں کہا۔

ٹرمپ جنہوں نے پہلے غزہ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ظاہر کیا تھا، اب اپنے تبصروں میں انہوں نے اپنے منصوبوں کی وضاحت کر دی ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے اختتام پر غزہ کی پٹی کو امریکہ کے حوالے کر دے گا۔فلسطینیوں کوخطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ اور زیادہ خوبصورت کمیونٹیز میں دوبارہ آباد کیا جا چکا ہو گا۔