باغبان آم کے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغور جائزہ لیں، سپرے کو یقینی بنایاجائے،اسرارارشد

جمعہ 7 فروری 2025 15:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار ارشد نے باغبانوں اور آم کے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے باغات میں کیڑے مکوڑوں کا بغور جائزہ لیں اور اگر کسی جگہ پر بیماری کا حملہ ہونے کی کوئی علامات ظاہر ہوں توماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے ماہرین کے مشورے سے سپرے کویقینی بنایاجائے تاکہ پھلوں کی پیداوار کو نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر آم کے باغبانوں نے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال نہیں کیا تو فوری طور پر مذکورہ کھادیں باغات میں ڈال دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں کی معمولی علامات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہٰذا فصل کی صورتحال سے باخبر رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہو توکاشتکار اور باغبان ماہرین زراعت کو بھی اپنے باغات کا معائنہ کروائیں تاکہ فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے میں معاونت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :