لورالائی ،کمشنر کا اے سی میختر کے زیرتعمیر دفتر کا دورہ

منگل 11 فروری 2025 17:16

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) کمشنرلورالائی ڈویژن سعادت حسن نے تحصیل میختر کا دورہ کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میختر کے زیر تعمیر دفتر اور رہائش گاہ کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے زیر تعمیر منصو بےکا بغور جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میختر یحییٰ خان کاکڑ ، ایکسین بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو احمد دین اور دیگر متعلقہ آ فسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور اس کی جلد و معیاری تکمیل کو یقینی بنارہی ہے، کسی بھی منصوبے میں ناقص میٹیریل کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نےکہاکہ اسسٹنٹ کمشنر میختر کے دفتراور رہائش گاہ کی تعمیر سے یہاں پر آ فسران اور سٹاف کی موجودگی سے علاقے میں امن وامان میں سمیت علاقے کے لوگوں کے لئے روز مرہ کاموں میں بھی سہولت ہوگی ۔ ایکسین بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو احمد دین نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس منصوبے کی تکمیل 28, فروری تک یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔کمشنر نے جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔\378

متعلقہ عنوان :