منہ کُھراور پاؤں کی بیماری جانوروں کو بری طرح متاثر کرتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک

بدھ 12 فروری 2025 18:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک سرگودھا تنویر کلیار نے کہا ہےکہ منہ کُھراور پاؤں کی بیماری جانوروں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس حوالے سےمحکمہ لائیو سٹاک سرگودھا اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیمتی جانوروں کو منہ کھڑاور پاؤں کی بیماری کے حالیہ خطرناک لہر سے بچانے کے لیے عملی اور جنگی بنیادوں پراقدامات کریں کیونکہ سرگودھا شہر میں حال ہی میں تیزی سے پھیلنے والی اس بیماری سے گائے اور بھینس و دیگر 50 سے زائد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے نواحی علاقہ ٹانگووالی میں 3 گایوں سمیت 10 سے زائد بڑے جانور اس بیماری سے مر چکے ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے مالیت کے جانوروں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر کلیار نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک جلد از جلد اس بیماری سے بچنے کے لیے ویکسینیشن فراہم کررہاہے تاکہ قیمتی جانوروں کو اس بیماری سے محفوظ رکھا جاسکے جس کی وجہ سے اُن کی موت ہو رہی ہے یہ بیماری اُن کی قوت مدافعت کو ختم کر رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ سرگودھا میں منہ اور پاؤں کی بیماری خطرناک حد تک پھیل رہی ہے جبکہ لائیو سٹاک وائرس کی بیماری پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :