کپاس کی اگیتی کاشت ہی زیادہ پیداوارکی ضمانت ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع

بدھ 12 فروری 2025 21:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر اقبال نے کہا ہے کہ کپاس کی اگیتی کاشت ہی زیادہ پیداوارکی ضمانت ہے،ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ حیدر علی نے اگیتی کپاس کے حوالے سے غلہ منڈی میں کاشتکاروں اور ڈیلروں سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس ہماری ملکی معیشت کا اہم جز ہے اس کی اگیتی کاشت ہی زیادہ پیداوارکی ضمانت ہے۔

کپاس ہماری ملکی معیشت کا اہم جز ہے،یہ ہماری ٹیکسٹائل،جننگ انڈسٹری اور متعدد کارخانوں کو خام مال مہیا کرتی ہے۔ کاشتکار اگیتی کپاس کی کاشت کو ترجیح دیں اور زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کریں۔ کپاس کی اگیتی کاشت موسمی کاشت سے زیادہ پیداوار دیتی ہے کیونکہ اس پر پیسٹ کا حملہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور درجہ حرارت نارمل ہونے کی وجہ سے پودے کی نشوونما اور بڑھوتری تیزی سے ہوتی ہے جس سے پیداوار اور کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے موزوں ترین وقت15 فروری سے شروع ہوجاتی ہے۔ کپاس زراعت میں ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے معیاری بیج کا انتخاب کریں۔اس موقع غلہنڈی کے ڈیلر اور کاشتکاروں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کپاس کا پیداواری ہدف حاصل کرنے کے لیے محکمہ زراعت کا عملہ ہر وقت کاشتکاروں کی معاونت اور ان سے رابطہ میں ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔کاشتکاروں نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس وائٹ گولڈ ہے اور اس کی بھرپور بجائی کرکے ہم زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :