آٓئس فروش کی گرفتاری سے بچنے کے لیے چاقوں سے پولیس پر حملہ ایک پولیس کانسٹبل شدید زخمی

بدھ 12 فروری 2025 21:45

ظ*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2025ء)نوشہرہ کینٹ حکیم آباد آرمڑ کالونی IIآئس فروش کی گرفتاری سے بچنے کے لیے چاقوں سے پولیس پر حملہ ایک پولیس کانسٹبل شدید زخمی۔ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ سب انسپکٹر زاھد نواز خان کی بروقت گرفتاری نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ شدید برہم۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ سب انسپکٹر زاھد نواز خان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیاگیا۔

زخمی پولیس کانسٹبل عزت خان کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ عادل سید نے بھاری پولیس نفری کے ساتھ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹبل کو زخمی کرنے والے آئس فروش شعیب سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ایک ملزم حامد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔