یونائیٹڈ اسپورٹس کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

جمعرات 13 فروری 2025 20:07

یونائیٹڈ اسپورٹس کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز یونائٹیڈ اسپورٹس نے ایئرپورٹ جیمخانہ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ایئرپورٹ جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوورز میں 218 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 94، شفیع اللہ نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51 ، زبیر دلاور نے 28 اور رحمان غنی نے 23 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر حسن جعفری نے 38 رنز دیکر 3 ، دراب شیخ اور غنی ناصر نے 30 اور 32 رنز دیکر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری بال پر مطلوبہ 219 رنز بنا لئے۔

حسن جعفری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 62 ، سید نواب نے 8 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 59 ، محد فرقان نے 33 اور شہر یار اظہر نے 22 رنز بنائے۔ ینگ انڈر-15 آف اسپنر اعظم عباسی اور سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر رحمان غنی نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 25 اور 38 رنز دیکر 3-3 جبکہ احمد فاروق نے 39 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :