پی ایس او کے خالص منافع میں پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 229 فیصد کا اضافہ

جمعرات 13 فروری 2025 20:07

پی ایس او کے خالص منافع میں   پہلی ششماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او) کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہل ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر 229 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024ء تک کی مدت میں پی ایس او کو 11.17 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 3.339 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 23.8 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16.5 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی ایس او کو 7.20 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 15.4 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :