
میانمار اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجودہیں،سفیرمیانمار
ہفتہ 15 فروری 2025 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان اور میانمار دونوں منفرد ثقافتی اور تاریخی اثاثوں کے علمبردار ہیں- پاکستان میں گندھارا تہذیب کے مقامات ہیں اور میانمار میں مذہبی مقامات- جو سیاحت، خاص طور پر مذہبی سیاحت کو بڑھانے کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے کی راہ ہموار کریں گی۔انہوں نے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اور دیگر تجارتی اداروں کے درمیان گہرے تعلقات کے فروغ کا بھی عزم کیا۔آئی سی سی آئی کے صدر نے فرنیچر، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ماربل اور زراعت جیسے شعبوں سمیت پاکستان کی متنوع برآمدی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان اور میانمار کے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے لیے "ون ون کی پوزیشن" کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے براہ راست پروازوں کے ذریعے رابطے کو بہتر بنانے، ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور طبی سیاحت کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے بہتر رابطے اور تعاون کو آسان بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورمز کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی، دارالحکومت کے پریمیئر چیمبر کے طور پر، کاروبار کی ترقی اور پاکستان اور میانمار دونوں کی اقتصادی بہبود کے لیے سرگرم عمل رہے گا۔ایگزیکٹو ممبر فاطمہ عظیم نے پاکستان اور میانمار کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان خواتین تاجروں کے مزید تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے اور دونوں طرف سے ان کی کاروباری ترقی کی حمایت میں ان تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ایگزیکٹو ممبر چوہدری ندیم احمد نے ماربل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر روشنی ڈالی۔آئی سی آئی کے صدر کے سینئر مشیر نعیم صدیقی نے پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے ورچوئل میٹنگز کے ساتھ ساتھ طبی نمائشوں، سمپوزیموں اور سیمینارز کی ضرورت پر زور دیا۔شرکاء میں نمایاں افراد میں نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران ملک محسن خالد، ذوالقرنین عباسی، نوید ستی اور وسیم چوہدری شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
سائبرنیٹ اور نوکیا کا اشتراک، پاکستان کے نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر میں نئی انقلابی پیش رفت
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ہوئی،سٹیٹ بینک
-
پاک بھارت کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.