ماہرین زراعت کا کاشتکاروں کو مختلف سبزیات کو موسمی بیماریوں سے بچانے کے لئے تدارکی اقدامات کا مشورہ

پیر 17 فروری 2025 17:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مختلف سبزیات کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری تدارکی اقدامات کامشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث اکھیڑ اکی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے کی فصل پر، روئیں دار پھپھوند کی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے، خربوزہ، تربوزکی فصل پر، سفوفی پھپھوند کی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے،خربوزہ، تربوز،مرجھاؤ کی بیماری ٹماٹر،اگیتے جھلساؤکی بیماری ٹماٹر،شملہ مرچ،سبز مرچ،خربوزہ، تر بوز، کھیرے، پچھیتے جھلساؤ کی بیماری ٹماٹر، وائرسی بیماریاں ٹماٹر،شملہ مرچ،سبز مرچ،خربوزہ،کھیرے، کدو، بلاسم اینڈراٹ کی بیماری ٹماٹر،شملہ مرچ، سبز مرچ، تنے اور جڑکے گلاؤکی بیماری مرچ،سبزوشملہ مرچ پر حملہ آورہو کر فصلات کو متاثرکرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ جونہی کسی بیماری کے فصلات پر حملے کی علامات ظاہر ہوں کاشتکار فوری طور پرماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے ان پرمناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصلات کونقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ایسی اقسام کامنظورشدہ و صحت مندبیج استعمال کریں جس میں زیادہ قوت مدافعت موجود ہو اور وہ درجہ حرارت میں کمی و بیشی کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزیدرہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ توسیع سے بھی فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :