زمین کی درست تیاری کپاس کی بہتر فصل کی بنیاد ہے،ڈاکٹر نوید افضل

پیر 17 فروری 2025 18:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) کپاس کے کاشتکاروں کے لیے زمین کی درست تیاری ایک کامیاب فصل کی بنیاد ہے۔ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نوید افضل نے کاشتکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی کاشت سے پہلے کھیت کو ہموار کرنے کے لیے لیزر لینڈ لیولر کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

اس جدید طریقے سے زمین کی ہمواری ممکن ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں پانی اور کھاد کی 15سے 20 فیصد تک بچت ہوتی ہے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔

ڈاکٹر نوید افضل نے مزید کہا کہ ہموار زمین میں پانی یکساں طور پر پھیلتا ہےجس سے کپاس کے تمام پودوں کو برابر مقدار میں پانی ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے زرخیز زمین موزوں ہے، جو پانی زیادہ جذب کرنے اور وتر کو دیر تک برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

متعلقہ عنوان :