گندم کے کاشتکاروں کو زرد کنگی اور سست تیلہ کی صورت میں فورا سپرے کرنے کی ہدایت

منگل 18 فروری 2025 17:43

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے گندم کے کاشتکاروں کوزرد کنگی اور سست تیلہ کی صورت میں فورا سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اس لیے گندم کی فصل پر کنگی اور سست تیلہ کے حملہ کا خطرہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زردکنگی کی علامات کی صورت میں پھپھوندی کش ادویات کا متاثرہ کھیت پر فورا سپرے کریں اور سست تیلہ کے شدید حملہ کی صورت میں پریشر کے ساتھ پانی کا سپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ میں موجود افسران سے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں گندم کے پودے سٹے بنانے کے عمل میں ہوتے ہیں اورزرد کنگی یا سست تیلہ کی صورت میں پیداوار میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :