لله* فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی مین لائبریری میں تین روز فیصل آباد آرٹ اینڈ لٹریری فیسٹیول شروع ہوگیا

منگل 18 فروری 2025 19:30

م* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)زرعی یونیورسٹی مین لائبریری میں تین روز فیصل آباد آرٹ اینڈ لٹریری فیسٹیول شروع ہوگیا جوکہ 20 فروری تک جاری رہے گا فیسٹیول کے موقع پر ا فیصل آباد کے مصنفین کے ساتھ ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز شاعرشہزادبیگ اور محمد افسر ساجد(سابق ڈپٹی کمشنر) کی کتب کی رونمائی ہوئی جس میں ڈاکٹر شبیر احمد قادری اور ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نیتفصیلی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

اور دونوں مصنفین کو زبردست خراج تحسین کیا۔نظامت کے فرایض محمدعمر فاروق لائبریرین نے باطریق احسن انجام دئیے۔یہ تقریب گوشہ لائل پور مصنفین کیخوبصورت ہال میں منعقد ہوئی جہاں پر اردو،پنجابی اور انگریزی کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔اہل قلم میںمقبول احمد لودھی، ریاض احمد پرواز،کامران رشید،اشفاق بابر،آصف سردار آرائیں،نرگس رحمت،حافظ احمد نعمان،میاں بشیر احمد اعجازاورمیاں حفیظ احمد،فیصل رشید اورطلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔اختتام پر مہمانان کوچائے بھی پیش کی گئی۔