حمزہ شہبازکا45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 15 ستمبر 2025 15:47

حمزہ شہبازکا45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا ہ میں تین مختلف آپریشنز میں 45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران ملک پر جان نچھاور کرنے والی19 جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے 10سے 13 ستمبر کے درمیان 45 فتنہ الخوارج کو ٹھکانے لگایا،ان آپریشنز میں 19 جوانوں نے اپنی جان وطن پر نچھاور کی،خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانی دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہے،ان دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ان کا انسانیت سے تعلق ہے ۔