بیرسٹر مرتضی وہاب کا یو سی چیئرمین محمد سلمان خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

پیر 15 ستمبر 2025 16:41

بیرسٹر مرتضی وہاب کا یو سی چیئرمین محمد سلمان خان کے ہمراہ شہر کے مختلف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضی وہاب نے یو سی چیئرمین محمد سلمان خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا جو سیوریج کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔ ان علاقوں میں جوڑیا بازار، سبرانی مسجد، برتن گلی، ترک مسجد اور نیپئر روڈ شامل ہیں۔ چیئرمین محمد سلمان خان اور میونسپل حکام کی ایک ٹیم کے ہمراہ جس میں سیوریج چیف آفتاب چانڈیو بھی شامل تھے، میئر نے صورتحال کا خود جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مقامی تاجروں اور رہائشیوں نے بوسیدہ انفراسٹرکچر کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس صورتحال کے کاروبار اور روزمرہ کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تاجر برادری اور مختلف مساجد کی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود تھے ں نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کیا۔میئر وہاب نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صفائی کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ ابتدائی مرحلے میں سیوریج کی بندش کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کے بعد ٹف پیور بلاکس نصب کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :