صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شہید میجر عدنان اسلم کے والدین سے تعزیت کی

پیر 15 ستمبر 2025 15:47

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے   شہید میجر عدنان اسلم  کے  والدین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پیر کو بزنس کیمونٹی کے وفد کے ہمراہ شہید میجر عدنان اسلم کے گھر جا کر شہید کے والدین سے تعزیت کی اور ان کے بلند حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوتے ہوئے شہید میجر عدنان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وفد کی شہید کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات کے دوران پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے زخمی حالت میں بھی اپنے ساتھیوں کا دفاع کیا اور اپنی جان قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے شہید کے والد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شہید بیٹے نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی، آپ جیسے والدین کا حوصلہ اور عزم ہی قوم کی اصل طاقت ہے۔