Live Updates

پنجاب حکومت نے سیلابی صورتحال میں بروقت ہنگامی اقدامات سے لاکھوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا،عظمی بخاری

پیر 15 ستمبر 2025 16:39

پنجاب  حکومت نے سیلابی صورتحال میں بروقت ہنگامی اقدامات  سے  لاکھوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا اور بروقت حکومتی ہنگامی اقدامات کے نتیجہ میں لاکھوں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا۔پیر کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری ایک بڑا چیلنج ہے،جس کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مسلسل اقدامات جاری ہیں،سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی وضع کی جا سکے۔انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ پنجاب حکومت پر انگلیاں وہ لوگ اٹھا رہے ہیں جن کے اپنے صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جان سے گئے۔ خیبر پختونخوا میں نہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کر پا رہی ہے اور نہ ہی اپنی رٹ قائم رکھ سکی ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات