Live Updates

دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید متاثر

پیر 15 ستمبر 2025 16:41

دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں شدید ..
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے جبکہ حفاظتی پلیٹس بھی بہہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور اس سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد دیہات زیرِ آب آگئے۔قادر پور فیلڈ انتظامیہ بتایا کہ سیلابی پانی گیس کیکنوں کیپلیٹ فارم تک پہنچ گیا اور دریا کے کٹا کے باعث قادرپور فیلڈ میں گیس کے کئی کنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حفاظتی پلیٹس بہہ گئیں جبکہ کچے کے 6 بلاکس میں واقع کنوں کے ای آر ڈبلیو سسٹم میں پانی داخل ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں آنے والے اس سیلاب کے نتیجے میں دریا کے اندر قائم گیس پیداوار دینے والے 10 کنویں متاثر ہوئے، جس کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوں سے گیس کی پیداوار دو دن سے معطل ہے۔

(جاری ہے)

آر سی سکھر نے بتایا کہ یہ صورتحال اس لیے بھی تشویشناک ہے کہ 2010 کے سپر فلڈ میں محفوظ رہنے والا ای آر ڈبلیو پلیٹ فارم اس بار کے سیلاب میں متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح اب مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے پنوعاقل کی سات یونین کانسلز کے سو دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔پانی کی سطح میں اضافے کے بعد کچے لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات