-صوبائی خاتون محتسب ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں: سیکرٹری قانون 10 مارچ کو طلب

منگل 18 فروری 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صوبائی خاتون محتسب ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر وضاحت کیلئے سیکرٹری قانون کو 10 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت سرکاری وکیل کے جواب سے مطمئن نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

آغا باقر حسین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ خاتون صوبائی محتسب ہائیکورٹ کے اختیارات استعمال کرتی ہیں، ازخود نوٹس لینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو حاصل ہے، خاتون صوبائی محتسب ایکٹ میں اپیل کا حق ہی نہیں دیا گیا، خاتون صوبائی محتسب ایکٹ میں درخواستوں پر کارروائی کیلئے طریقہ کار موجود نہیں، مذکورہ ایکٹ دیوانی سول قوانین کے بھی برخلاف ہے، استدعا ہے کہ عدالت اپیلیں غیر ضروری قرار دے کر خارج کرے۔