کاشتکاروں کو آلو کی بھرائی سے قبل پٹ سن کی بوریاں اچھی طرح صاف کرنے کی ہدایت

جمعرات 20 فروری 2025 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 35 سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلو کو بطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں۔انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ انہیں کو بھرائی سے پہلے آلوؤں پر لگی مٹی اچھی طرح صاف کر لینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اسلئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہتر نرخ کاحصول ممکن ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کٹ لگے یا رگڑ سے خراب ہونے والے آلوؤں کی بھرائی ہمیشہ صحت مند آلوؤں سے الگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آلوؤں کو زمین سے نکال کرٹوکروں میں بھر دیاجائے اور پھر صاف زمین پر پلٹ کر آلوؤں پر لگی تمام مٹی جھاڑ دی جائے جس کے بعد درجہ بندی میں آسانی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :