موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد

جمعرات 20 فروری 2025 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، محکمہ جنگلات اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرفیصل آبادندیم ناصر نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم پر بھر پور انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا اور متعلقہ محکموں کی طرف سے دستیاب جگہوں پر مختلف اقسام کے پودے لگانے کے علاوہ شہریوں کو بھی مہم میں شامل ر کھا جائے تاکہ شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے دلاور خان اور محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ جامع پلان ترتیب دیکر آگاہ کیا جائے تاکہ اس کی روشنی میں محکموں کو ٹاسک تفویض کیا جا سکے۔ انہوں نے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ انہار، ایجوکیشن، صحت،واسا،آرٹس کونسل،سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس، یونیورسٹیز،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز اور دیگرمحکموں کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :