ریڈ ہوم اسٹور کا عزم؛ ’پرسکون نیند لگژری نہیں ہر کسی کا حق ہے‘

آن لائن ریٹیلر معیاری نیند کیلئے درکار بستر کی اشیاء سستی فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہر کوئی پرسکون زندگی سے لطف اندوز ہو سکے

جمعرات 20 فروری 2025 14:28

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) آن لائن بیڈنگ ریٹیلر ’ریڈ ہوم اسٹور‘ کا دعویٰ ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے زیادہ قیمتیں بہت سے لوگوں کے لیے آرام دہ بستر کا میسر آنا مشکل بنا رہی ہیں جس سے وہ معیاری اور پرسکون آرام کے حصول سے محروم ہو رہے ہیں، اس چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریڈ ہوم اسٹور نے معیاری نیند کو ہر فرد کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے پہل کی ہے۔

ریڈ ہوم اسٹور کمفرٹر سیٹ سے لے کر ساٹین بیڈ شیٹس، اونی کمبل اور واٹر پروف میٹریس کور کی انتہائی مناسب قیمتوں پر وسیع رینج پیش کرتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے صارفین پر منگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کے لیے کمپنی نے ہر کسی کے بجٹ کو سامنے رکھ کر ڈیزائن کردہ خصوصی آفرز بھی متعارف کروائی ہیں، چاہے آپ کو ایک نرم ساٹین شیٹ سیٹ، مخمل جیسا ملائم میٹریس ٹاپر یا واٹر پروف میٹریس کور کی ضرورت ہو، ریڈ ہوم اسٹور کی کلیکشن کا مقصد کسٹمرز کو بغیر مالی دباؤ کے آرام فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈ ہوم سٹور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) دانیال سنگانی کہتے ہیں کہ "ہمیں یقین ہے ہر کوئی بلاتعطل اعلیٰ معیار کی پرسکون نیند کا تجربہ کرنے کا حق رکھتا ہے، اس حوالے سے ہمارا مشن بہت واضح ہے کہ پاکستان کے ہر گھر کے لیے لگژری بستر قابل رسائی بنایا جائے، جس کے لیے ہم اپنے کم قیمت بنڈلز اور سیزن کی مناسبت سے پیش کی جانے والی آفرز کے ساتھ لوگوں کا سونے کا وقت بہتر بنا رہے ہیں"۔

redhome store
 
ریڈ ہوم اسٹور ہر جمعہ کو فلیش بیڈنگ سیل بھی شروع کر رہا ہے، جس میں پروڈکٹس پر مزید رعایتی قیمتیں پیش کی جا رہی ہیں، اب چاہے آپ چائے کا مزہ لیتے ہوئے آن لائن براؤزنگ میں مصرف ہوں یا رات گئے تک سکرول کر رہے ہوں، ریڈ ہوم اسٹور کی صارف دوست ویب سائٹ نے آپ کے لیے آرام دہ بستر کے لیے درکار اشیاء کی خریداری کو مزید سادہ اور آسان بنادیا ہے۔

اب اپنے گھر کے پرسکون ماحول سے بستر کے ضروری سامان کی خریداری کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ ریڈ ہوم اسٹور کے ساتھ رات کی اچھی نیند صرف ایک عیش و آرام کی چیز نہیں بلکہ یہ ایک حق ہے، تو کیا آپ زیادہ قیمت والی مصنوعات کو الوداع کہنے کے لیے تیار ہیں؟ اور ایسی راحت کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے آپ کا بجٹ بھی آؤٹ نہیں ہوتا؟ تو فوری http://redhomestore.com پر جائیں اور آرام دہ نیند کے ساتھ بہتر زندگی گزاریں۔