
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 5 ججز کی سنیارٹی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی درخواست کی غیرمشروط حمایت کردی ، یہ درخواست آئین کے تحت عدلیہ کے اختیار کی حفاظت کیلئے ضروری ہے، بار ایسوسی ایشن
فیصل علوی
جمعہ 21 فروری 2025
13:38

(جاری ہے)
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست آئین کے تحت عدلیہ کے اختیار کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔
بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور سنیارٹی کے اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ آئین کے آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے مطابق یہ تبادلے عدلیہ کے آزادانہ کردار میں مداخلت ہیں، جس کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر 5 ججز نے سینیارٹی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کیں تھیں۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی امدادی سرگرمیوں کا اثر کہیں بھی نظر نہیں آرہا
-
ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے
-
حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اب تک 15 ارب ڈالرز سے زائد کے نقصان کا اندازہ ہے
-
"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی
-
راوی میں سیلابی صورتحال سے لاہور سٹی ،رائیونڈ کے متاثر ہونے کا خدشہ تاحال موجود
-
شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ
-
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں اسکولوں کوبند کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیا گیا
-
دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ترین ریکارڈ، 2 لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال، غیر محفوظ علاقوں سے آبادی کے فوری انخلاء کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا عمران خان اوربشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے حکومت و عدلیہ کے رویے پرشدید اظہارِتشویش
-
حکومت پنجاب کا کُوڑے سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے، اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.