مینگورہ پولیس کی کارروائی، سنوکر کے ذریعے جوا کھیلنے والے افراد کو گرفتا کر لیا

جمعہ 21 فروری 2025 19:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)مینگورہ پولیس نے سنوکر کے ذریعے جوا کھیلنے والے افراد کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے 36150روپے برآمدکرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کے ذریعے جوا کھیلنے والے وافراد اکرم خان ولد محمد شاہ خان ساکن محلہ بنڑ مینگورہ ، ارشد ولد محمد رازق ساکن محلہ لنڈیکس مینگورہ ، بخت شیر علی ولد شیر زادہ ساکن محلہ مشوانڑو چم توتانو بانڈئی، سجاد علی ولد شہزادہ ساکن ملوک آباد مینگورہ ، یوسف خان ولد مومین خان ساکن بنڑ مینگورہ ، محمد رحیم ولد سید رحیم ساکن آمانکوٹ ، جاوید ولد محمد طاہر ساکن محلہ خالق آباد مینگورہ ، محمد آمین ولد تاج محمد ساکن راجہ آباد مینگورہ کو گرفتار کرلیا ہے