ڈپٹی کمشنر جہلم کا چاندنی چوک اور نئے بازار کا دورہ ت،جاوزات کے خاتمے اور سیوریج لائن پر کام کا جائزہ لیا

اتوار 23 فروری 2025 19:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2025ء) ڈپٹی کمشنر جیلم میثم عباس نے چاندنی چوک اور نئے بازار جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنما ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور دیگر میونسپل کمیٹی کے افسران ان کے ہمراہ تھے ڈی سی جہلم نے تجاوزات خاتمے بعد بازار کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد ملبے کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی ڈی سی جہلم نے نئے بازار میں جاری سیورج کی نئی لائن پر کام کا جائزہ لیا جہاں مختلف تاجروں نے ڈی سی جہلم سے ملاقات کی اور نالے کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نالے کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ نالے کے کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے اور اس کو جلد از جلد مکمل کر کے بازار میں آمد و رفت کا راستہ بحال کیا جائے بعد ازاں ڈی سی جہلم نے جادہ میں مجاہدہ اباد پل کے قریب شہر کی تزین و رائش کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے پلان کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صبا سحر نے ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی ڈی سی جہلم نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بہترین اور صاف ستھرا بنانا ہمارا مشن ہے۔

\378