محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 23 فروری 2025 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2025ء) ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنیکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مارچ کاشتہ فصل کیلئے کاشتکار ایک ایکڑ رقبہ کیلئے کھیرے کا ایک کلو گرام صحت مند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کھیرے کی کاشت کے لئے ذرخیز میرازمین موزوں ہوتی ہے لہٰذاکلراٹھی اور شور زدہ زمین میں کھیرے کی کاشت سے گریز کرناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کھیرا موسم گرما کی انتہائی مفید سبزی ہے جس کا استعمال زیادہ تر سلاد کے طور پر کیاجاتاہے اور اساسی اجزا کی فراوانی کے باعث کھیراا نسانی جسم میں تیزابیت کو کم رکھنے میں اہم کردار اداکرتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کھیرے کی فصل معتدل اور خشک آب و ہوا کو پسند کرتی ہے جبکہ ہوامیں نمی کی زیادتی سے پھپھوند کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :