کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ کے ہمراہ یونیورسٹی آ ف لورالائی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

پیر 24 فروری 2025 19:26

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ کے ہمراہ یونیورسٹی آ ف لورالائی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر وائس پرنسپل بی آ ر سی لورالائی منصور لرحمن ، ایڈیشنل کمشنر منور حسن مگسی ،آر ٹیکلچر آفیسر بی آ ر سی سیف اللہ ، کے علاوہ بی آر ایس پی ، الخدمت فاونڈیشن ، اشر مومنٹ سماجی تنظیموں ، انجمن تاجران کے نمائندوں اور سرکاری محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کنزرویٹر جنگلات محمد امین مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لورالائی ڈویژن کے چار اضلاع میں تقریبا 337840. تین لاکھ سینتیس ہزار آ ٹھ سو چالیس درخت لگائے جائیں گے ، یونیورسٹی آ ف لورالائی میں 100 سو ایکڑ زمین پر 13500 زیتون کے درخت لگائے جائیں گے جس کا آ ج باقاعدہ آغاز کیا گیا اس میں سے 500 ہزار کے لئے کھڈے کھدائی کر چکے ہیں ایک ہفتہ تک مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ درگئی کدیزئی ، لونی واہوی ، بنہر ، یٹ آ باد ، کراہی ، سیالو، سرکنڈی ، دروگ ، نیاگزا رکھنی و بارکھان میں بھی مختلف قسم کے درخت لگائے جائیں گے اور زمین داروں کو بھی درخت یا درخت خریدنے کے لئے پیمنٹ بھی کرتے ہیں۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ زراعت لائیو سٹاک اور فارسٹ ہمارے پروڈکٹیو سیکٹر ہیں ہمارا کام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے ہیں تمام سرکاری آ فسران عوام کی بات سنیں ان کی مدد کریں انہوں نیکہاکہ جو سماجی تنظیمیں کام کرتے ہیں انھیں سپورٹ کریں اور کمیونٹی کو بھی انوال کریں اس طرح ہم کسی بھی پروگرام کو کامیابی سے درکنار کرسکتے ہیں وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی احسان اللہ کاکڑ نے شرکا سے کہا کہ زیتون ایک سعادت مند اور اچھی پیداوار والی درخت ہے جس کا قرآن مجید میں بھی ذکر آ یا ہے یو نیورسٹی میں پہلے بھی سو ایکڑ پر زیتون کے درخت لگائے گئے ہیں جن میں 79 درختوں نے امسال فصل بھی دیا ہے ہم نے دو ٹنل نرسری بھی لگائی گئی ہے۔

کمشنر سعادت حسن ، وائس چانسلر احسان اللہ کاکڑ ، وائس پرنسپل بی آ ر سی منصور رحمن ، کمزرویٹر امین مینگل و دیگر آ فسران نے یونیورسٹی آف لورالائی میں زیتون کا درخت لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے یونیورسٹی میں زیتون نرسری کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :