ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو 10 سے12 سینٹی میٹرقد کی حامل مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

منگل 25 فروری 2025 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین سبزیات نے کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے بتایا کہ نہ صرف مرچ کو گھروں اور ہوٹلوں میں سالن پکانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے بلکہ اس کی اضافی پیداوار بیرون ممالک برآمد بھی کی جاتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد 10سے 12سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد 2سے 3گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگا ئیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :