آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ،سماعت ملتوی

منگل 25 فروری 2025 21:51

آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفو کاکٹڑ نے آڈیو لیکس کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے سماعت کی اس موقع پر علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔