ٰفیصل آباد چیمبر آف کامرس اور سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ممبران کی رکنیت کی تجدید شروع

منگل 25 فروری 2025 23:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اورچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزنے 26۔2025 کیلئے اپنے ممبران کی رکنیت کی تجدید کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ چیمبرز کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورفیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن آرٹیکل11کی تعمیل میں یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ مذکورہ چیمبر زکے جن ممبران کی رکنیت 31مارچ 2025کو ختم ہو رہی ہے ان کی تجدید شروع ہو چکی ہے لہٰذا وہ اپنی رکنیت کی تجدید کروالیں۔

انہوں نے کہا کہ ممبر ان کے لئے ضروری ہے کہ رکنیت کی تجدید کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن برائے سال2022یا 142/B فارم کی فوٹو کاپی،چیمبر کے ممبر شپ سر ٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی،ڈاک کا مکمل موجودہ پتہ بمعہ ٹیلی فون نمبرو ای میل، فیس دفتری اوقات میں جمع کر وا کر اپنی رکنیت کی تجدید کر والیں۔انہوں نے کہا کہ ان دستیاویزات کے بغیر رکنیت کی تجدید نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :