م*ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازار کا انعقاد

منگل 25 فروری 2025 20:30

۱سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2025ء)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازار کا انعقاد اور بازار میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد لیاقت جتوئی،انجمن تاجران، انجمن ملک شاپ، گوشت و سبزی فروشوں کینمائندگان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پردہ کلب سبی کے اطراف میں سستا بازار لگے گا۔ جس میں تمام اشیائخوردونوش بلخصوص،دودھ دہی، گوشت، چکن، دالیں، گھی،چاول اور سبزیاں سستیداموں فروخت کی جائیں گی جسمیں اشیاء سرکاری نرخ نامے سے بھی کم قیمتوں پر فروخت کی جائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بڑا گوشت، مٹن، دودھ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوے کہا کہ تمام جنرل اسٹوروں پرروزانہ کے بنیاد پر کڑی نظر رکھی جائیگی رمضان المبارک میں تمام تر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران سستے بازاروں،اسٹالوں اور پرائس کنٹرول کی نگرانی کریں گیرمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی جو بھی دکاندار ناجائز منافع خوری کرے گا اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی جس سے عام آدمی کو ریلیف میسر ہو سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے سستا بازار میں چینی کے لیے ایک الگ سے سٹال لگایا جائے گا اور احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔