’’ڈبلن ٹیک سمٹ ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک جمع کرانے کا وقت

بدھ 26 فروری 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ آئر لینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ڈبلن ٹیک سمٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل جمعرات تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش کا انعقاد 28تا 29 مئی کیا جائے گا جس میں مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ ، سائبر سیکیورٹی ، کلائوڈ کمپیوٹنگ ، ڈیٹا سائنس ، بلاک چین سے وابستہ مقامی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :