کاشتکارکماد کی ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب کریں،محکمہ زراعت

بدھ 26 فروری 2025 14:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) محکمہ زراعت نے کماد کے کاشتکاروں کوممنوعہ اقسام این ایس جی 59، سی او جے 84، سی او 975، فخر ہند، بی ایل 4،سی او ایل 44، سی او ایل 29، ٹرائی ٹران، سی اوایل 54،انڈین سی او 1148،ایل 118،ایس پی ایف 238،بی ایل 4، ایل 116، ایل 118اور بی ایف 162وغیرہ کی کاشت سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کماد کے کاشتکارصرف منظور شدہ اقسام کی کاشت ہی کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کماد کو ہماری زرعی معیشت میں ایک اہم نقد آور فصل کی حیثیت حاصل ہے ، رقبے کے لحاظ سے گنے کا شمار گندم، کپاس، چاول کے بعد چوتھے نمبر پر ہوتا ہے ، ملکی استحکام،چینی کی ضرورت پوری کرنے اور کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے گنے کی پیداوار میں اضافہ ازحد ضروری ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا ن کا کہنا تھا کہ کماد کی اگیتی ترقی دادہ اقسام سی پی ایف 237،ایچ ایس ایف 242،سی پی ایف 250، سی پی ایف 251، سی پی ایف 243، ایچ ایس ایف 240،سی پی400۔

77 وغیرہ، درمیانی ترقی دادہ اقسام ایچ ایس ایف 240،سی پی ایف 246، سی پی ایف 247، سی پی ایف 248، سی پی ایف 249،سی پی ایف 253، ایس پی ایف 245،ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 226،ایس پی ایف 213 وغیرہ اورپچھیتی ترقی دادہ اقسام سی پی ایف 252 اور سی او جے 84وغیرہ کی کاشت سے بہترین فصل حاصل کی جا سکتی ہے جس کےلئے کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدر آمد کریں۔انہوں نے کہا کہ بہاریہ کماد کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کر لینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :