شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول شروع ہوگیا

بدھ 26 فروری 2025 15:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے یونیورسٹی سطح پرسپورٹس فیسٹیول 2025 شروع ہوگیا۔ سپورٹس کمپلیکس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں شروع ہونے والے فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر الطاف خاصخیلی نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی ٹیمیں شریک ہیں۔

طلبا اور طالبات کے لیے فٹ سال ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور دیگر کھیل کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں طلبا اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو کھلے دل سے آگے آنا چاہیے۔ حکومت کو بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے جامع اور صحیح منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی مل سکے۔ انفرادی طور پر ہر باشعور شخص ایسی مثبت (روایتی اور بین الاقوامی) کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرے، جو نوجوان نسل کے خون کی گردش کو تیز کرے، اور اس میں برداشت کی طاقت، نظم و ضبط میں اضافہ کرے۔ اس کے لیے سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک کھیلوں کا انعقاد طلباکی صحت کے لیے ضروری ہے۔