کاشتکاروں کورایا اور کینولا کی پھلیوں کا رنگ بھوراہونے پر فصل کی برداشت کی سفارش

جمعرات 27 فروری 2025 12:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) کاشتکاروں کو رایا اور کینولا کی پھلیوں کا رنگ بھورا، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کوآگاہ کیا کہ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی رایا اور کینولا کی فصلات پر بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر فصلات پر کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو ں تو اس میں کسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے اور فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مد د حاصل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :