کاشتکار سپرے وکھاد کے بعد ٹنل کا منہ بند نہ کریں، محکمہ زراعت

جمعرات 27 فروری 2025 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹرعامر صدیق نے کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صبح 9 بجے سے4 بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلا رکھنا چاہیے تاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدا نہ ہو کیونکہ زیادہ نمی بیماری کا موجب بنتی ہے لہٰذا اس سے بچنے کے لیے ٹنل میں ہوا خارج کرنے والا پنکھا بھی لگانا چاہیے تاکہ بے بجا نمی کو خارج اور درجہ حرارت کو مناسب رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ کوشش کرنی چاہیے کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے30 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنے سمیت پودوں کی ترتیب، کانٹ چھانٹ اور گوڈی کا بھی خیال رکھنا بہتر فصل کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :