سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا دو آن لائن مشاورتی سیشنز ’’کا انعقاد

جمعرات 27 فروری 2025 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے دو آن لائن مشاورتی سیشنز ’’ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز کا جائزہ‘‘ اور’’کارپوریٹ بریفنگ سیشنز (سی بی ایس )کا انعقاد کر دیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے آڈیٹوریم میں منعقد سیشنز کے علاو ہ یہ آن لائن سیشنز ایک وسیع تر سامعین سے رابطے کے لئے ترتیب دیئے گئے تاکہ پاکستان بھر میں سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جا سکے۔

ان سیشنز میں کلیدی صنعت سے وابستہ افراد، بشمول ریسرچ اینالسٹ، بروکریج ہاؤسز، ایسیٹ منیجرز اور فہرست شدہ کمپنیوں کے نمائندگان نے سینئر مینجمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تاکہ ایک مضبوط اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز کے مشاورتی سیشن کے دوران ایس ای سی پی نے اس بات پر زور دیا کہ مجوزہ ترامیم کا مقصد ریگولیشنز کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق بنانا، کسی بھی تفسیری ابہام کو دور کرنا اور تحقیقاتی رپورٹس میں معروضیت کو فروغ دینا ہے۔

شرکاء کو خاص طور پر اپنی آراء اور تجاویز فراہم کرنے کی ترغیب دی گئی تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے اور ریگولیشنز میں مزید بہتری لائی جا سکے۔مشاورتی سیشن میں ایس ای سی پی نے معلومات کی عدم توازن کو کم کرنے کے لئے سی بی ایس کو صحیح معنوں میں رکھنے والی لسٹڈ کمپنیوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ سیشن سے قابل قدر فیڈ بیک سی بی ایس فریم ورک کو بہتر بنائے گا جو پاکستان میں زیادہ شفاف اور مضبوط کیپٹل مارکیٹ ایکو سسٹم میں حصہ ڈالے گا۔

یہ مشاورتی سیشنز ایس ای سی پی کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ وہ صنعت کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر روابط قائم کرے تاکہ ریگولیشنز کو مستحکم کیا جا سکے، شفافیت اور کارپوریٹ گورننس کو فروغ دیا جائے اور فہرست شدہ کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :