مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات میں 29فیصد اضافہ

جمعہ 28 فروری 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) بنگلہ دیش کوپاکستان کے فاضل تجات کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاتھا،مالی سال کے پہلے 7ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر29فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 44.89فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو465.33ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو361.43ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جنوری میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو78.76ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجودسمبرمیں 72.56ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 62.35ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو660.74ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر49.054ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.89فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 33.85ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 9.22ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 9.085ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 3.76ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر56.55ملین ڈالرکازرمبالہ خرچ ہواتھا۔\395

متعلقہ عنوان :