سفارشات پر عمل سے اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل ،امپورٹ و ایکسپورٹ سے بھاری منافع بھی حاصل کر سکتے ہیں،ماہرین سٹرس ریسرچ

جمعہ 28 فروری 2025 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) ماہرین سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری نے کہا ہے کہ باغبان اور کاشتکارماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کریں تو اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکتا ہے ،اس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ ایکسپورٹ کے ذریعے بھاری مالی منافع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے، پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا چاہیے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کر لینا چاہیے ، ترشاوہ پھل اس وقت توڑنا چاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشاوہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیز قینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی، لذت، ذائقہ اور کوالٹی برقرار رکھ سکتا ہے۔