کاشتکار مونگ کی زیادہ پیدوارحاصل کرنے کیلئے 15 مارچ تک مونگ کی کاشت مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت

جمعہ 28 فروری 2025 16:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مونگ کی زیادہ پیدوارحاصل کرنے کیلئے 15 مارچ تک مونگ کی کاشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

موسم بہار میں مونگ کی کاشت آخر مارچ تک کی جاسکتی ہے البتہ مارچ کا پہلا پندھڑواڑا اس کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کرتے وقت ایک یا دومرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں مونگ کی پیدوار کیلئے کاشتکار آبپاش علاقوں میں ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ2011، نیاب مونگ2006 اور آزری مونگ2006 جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم6 کاشت کریں۔\378

متعلقہ عنوان :