احمد علی اکبر کی نکاح، قوالی نائٹ ، مہندی کے بعد مایوں کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر تعریفوں کا محور بن گئیں

ہفتہ 1 مارچ 2025 10:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکارہ احمد علی اکبر کی نکاح، قوالی نائٹ اور مہندی کے بعد اب مایوں کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر تعریفوں کا محور بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایک بڑی فین فالوونگ رکھنے والے احمد علی اکبر ان دنوں اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جو پہلے نکاح کے بابرکت عمل سے شروع ہوئیں اور اسکے بعد دیگر تقریبات کا دھوم دھام سے انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوئے بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنا کر محفل کو رونق بخشی۔

حال ہی میں اس جوڑے کا مایوں ایونٹ بھی مرکز نگاہ بنا جس میں پاور کپل کو رومانوی پوز دیتے ہوئے اپنے دن کو انجوائے کرتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

مایوں کے دن دولہا احمد علی اکبر نے سنہری کڑھائی سے تیار کردہ سرخ کرتہ پاجامہ اور شال سے اپنے لک کو مکمل کیا جبکہ دلہنیا نے مسٹرڈ لہنگا اور شارٹ شرٹ کیساتھ بھاری بھرکم گلابی رنگ کے دوپٹے سے اپنے لباس میں چار چاند لگائے۔

دوسری جانب اداکار نے اپنے مایوں ایونٹ کی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اپنے اس خاص ایونٹ میں رنگ بھرنے کا کریڈٹ فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا سمیت فوٹوگرافرز کو بھی دیا اور ساتھ ہی ایک بار پھر تصاویر شیئر کرنے سے منع کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری شادی کی تصاویر اور ویڈیو آن لائن شائع کیے جانے سے ہماری پرائیویسی کی ڈسٹرب ہوئی ہے، ہم اپنی ویڈنگ سیرمنی کی کسی بھی تصویر یا فوٹیج کی اشاعت یا پوسٹ کرنے پر رضامند نہیں ہیں۔