رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ

رجب بٹ اورساتھیوں نے مدعی کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیا دھمکیاں دیں‘ایس ایس پی انویسٹی گیشن

ہفتہ 1 مارچ 2025 16:08

رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء) پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ، حیدر شاہ اور مان ڈوگر سمیت 10افراد کے خلاف دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایا کہ رجب بٹ اور ساتھیوں نے مدعی کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں،وقوعہ کے مطابق مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنے کے لیے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ،مان ڈوگر، حیدرشاہ کے خلاف مقدمہ یوٹیوبر عمر بٹ نے درج کروایا،ملزمان عبوری ضمانت کرواکے شامل تفتیش ہوچکے، مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :