فیصل آباد کے 20نامور کھلاڑیوں کو فیملی گالا میں انعامات سے نوازا جائے گا

ہفتہ 1 مارچ 2025 18:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے 20نامور کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جائے گی جن کو 6اپریل کو ہونے والے فیملی گالا میں انعامات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے یہ بات سپورٹس بارے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند نسل کو پروان چڑھانے کیلئے ضروری ہے اس لئے ہمیں نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مختلف ایسوسی ایشنز کے ساتھ دوستانہ میچوں کا اہتمام کرنا چاہیے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ میں قائمہ کمیٹی کے ممبران کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کبڈی کے کھلاڑیوں کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے پر زور دیا۔ تاکہ اس روایتی کھیل کی بھی مؤثر طور پر سرپرستی کی جا سکے۔کنونیئر عامر اسلام نے کہا کہ انڈسٹری کھیلوں کے فروغ کیلئے سی ایس آر کے فنڈ کو خر چ کر رہی ہے۔ 6 اپریل کو فیملی گالا ہو گا جس میں بڑی تعداد میں ان ڈور گیمزکا بندوبست کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :